اگر ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملے تو سب کو ساتھ لے کر نکلوں گا ،علی امین گنڈا پور
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا ہےکہ صوبے کے حقوق ہمیں لینے پڑیں گے اگر ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملے تو عوام کے حقوق کیلئے سب کو ساتھ لے کر نکلوں گا ۔
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہاکہ صوبے کے حقوق ہمیں لینے پڑیں گے اگر ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملے تو عوام کے حقوق کیلئے سب کو ساتھ لے کر نکلوں گا ۔
ان کاکہنا تھاکہ میں اپنے صوبے کا حق ہر حال میں لوں گا ۔ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے،سابق چیئرمین کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے ۔
تمام شہدا ء کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کاحق مار کر اسلام آباد والےچین سے نہیں بیٹھ سکتا۔جب نکلوں گا بھرپور طاقت سے نکلوں گا ۔علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کیلئے 5کروڑ گرانٹ کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرنے کے علاوہ 50 صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر مہینہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے مہینے سے میڈیا انکلیو پر عملی کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافی بھی صوبے کے حقوق کے لئے جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔