اکسار عباسی نے اپنی موت کا ذمہ دار ایبٹ آباد انتظامیہ کو قرار دے دیا
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ یونین کونسل بیروٹ گاؤں ریالی کا نوجوان مرنے سے قبل آخری پیغام میں اپنی موت کا ذمہ دار ایبٹ آباد کی بے حس انتظامیہ کو قرار دےکر دنیا چھوڑ گیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کا ملازم نوجوان اکسار احمد عباسی ایک ہفتہ قبل سڑک پر گرنے اور فوری طبعی امداد نہ ملنے پر تکلیف دہ حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر وقت کافی گزر چکا تھا اور آج وہ نوجوان جو ھمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں کام آتا تھا ویلج کونسل عباسیاں میں تعینات تھا سب کو روتا چھوڑ گیا
تفصیلات اور ایبٹ آباد میں بھیٹے بے حس انتظامیہ کے آفیسرز اور حکمرانوں کو پیغام دیا کہ تمارے ادارے بد عنوان ہیں سرکل بکوٹ میں غریب مرتا رھے گا اور تمارے فوٹو سیشن شہر تک محدود رہیں گے ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ نوجوان اکسار عباسی کا مرنے سے قبل پیغام سرکل بکوٹ کے حکمرانو ۔تماری مجرمانہ خاموشی کتنے گھرانے اجاڑے گی خستہ حال سڑکیں بنیادی مراکز صحتوں میں تعینات حرام خور عملہ گھر بھیٹے تنخواہیں وصول آخر کب تک ۔آج یہ انتہائی ملنسار خوش اخلاق پیارا انسان جو ھمیشہ دوسروں کے کام آتا رہا دنیا چھوڑ گیا
عوام کا مطالبہ ھے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ گورنر خیبرپختونخوا حساس ادارے انٹی کریپشن ودیگر نوٹس لیں کہ سرکل بکوٹ کی سڑکوں سے لینڈ سلائیڈنگ کیوں نہیں اٹھائ گی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی این ڈبلیو نے اس مد میں کتنا پیسہ کاغذوں میں کام کرکے اپنے خوشامدی نوسرباز ٹولے کے زریعے قومی خزانے سے وصول کیا
محکمہ صحت میں سرکل بکوٹ کے پلک بیروٹ بکوٹ نمل پٹن کلاں تک کتنا سٹاف کاغذوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے زیر نگرانی وہاں تعینات ھے اور کتنا گھر بھیٹے تنخواہیں وصول کررہاہے ھے انکی انکوائری کرکے سزاء دی جائے تاکہ کل پھر کوئی گھر نہ دکھی ہو