top header add
kohsar adart

اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے زیر اہتمام مسالمہ

اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے زیر اہتمام 24 جولائی 2024 کو مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز شاعر جناب اختر عثمان مہمان خصوصی تھے۔  نظامت جناب منظر نقوی نے کی۔

مسالمہ میں اردو کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خوبصورت قومی زبانوں کے متعدد شعرا نے بھی نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

جن شعرا و شاعرات نے مسالمہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی ان میں اختر عثمان، عرش ہاشمی، منظر نقوی، عبدالقادر تاباں، اختر رضا سلیمی، ریاض ندیم نیازی (سبی)، علی شعار بنگش، اقبال حسین افکار ( پشتو)، اتفاق بٹ (پنجابی), محمد شریف نفیس( بلتی)، راشد عباسی (پہاڑی)، ڈاکٹر عارف فرہاد، شمیم حیدر سید، کاشف عرفان، محترمہ یاسمین کنول، ڈاکٹر طاہر قاسمی، اکبر نیازی، ڈاکٹر فرح طاہر, فخر کفایت، بلال حسن، جنید نسیم سیھٹی، حسن حامد رضا، شاہد اقبال شامل تھے۔

اکادمی ادبیات پاکستان کے ناظم اعلیٰ سلطان محمد نواز ناصر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،

"محرم الحرام میں مسالمے کا انعقاد اکادمی ادبیات پاکستان کی روایت ہے۔”

انھوں نے اہل فکر و دانش کو اس امر پر تفکر و تدبر کی دعوت دی کہ واقعہ کربلا میں کسی ایک مذہب یا عقیدہ ہی کے لیے نہیں بلکہ جملہ انسانیت کے لیے رہنمائی کے پہلو موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا،

"یہ مسالمہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں شعراء و شاعرات،  نوجوان اور کہنہ مشق شعراء، پاکستان کے مختلف علاقوں اور کئی زبانوں کی نمائندگی ہوئی”

اُنہوں نے خصوصی طور پر پشتو، پنجابی، پہاڑی، اور بلتی زبان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے والے شعرا کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More