top header add
kohsar adart

اٹلی میں2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 17 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 27 بچوں سمیت 60 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے، حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں،حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔

آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین کو اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More