
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا ۔
آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سری نکا میں کھیلا جانا تھا تاہم سری لنکا کی رکنیت معطل ہونے پر ایونٹ جنوبی افریقا منتقل کیا گیا۔
The wait is over ????
Fixtures for the 2024 ICC U19 Men’s Cricket World Cup in South Africa are OUT! ????️#U19WorldCup | More ➡️ https://t.co/IX3eV3Z5fY pic.twitter.com/glWKCQF7xJ
— ICC (@ICC) December 11, 2023
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے جن کے لیے جنوبی افریقا کے 5 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ 11 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک ہوں گے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، آئر لینڈ اور امریکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
16 exciting warm-up fixtures to prepare the sides for the showpiece event ????
Who will come out on the top in this edition of the ICC U19 Men's Cricket World Cup ❓#U19WorldCup pic.twitter.com/poGvSJyNMm
— ICC (@ICC) December 11, 2023
گروپ سی میں آسٹریلیا ،سری لنکا ، ز مبابوے ، نمیبیا موجود ہوں گے جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان، پاکستان نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔
یۃ بھی پڑھیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کا ٹائٹل کراچی وائٹس نے جیت لیا
پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی، پاکستان انڈر 19 ٹیم 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔
یۃ بھی پڑھیں انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے گروپ مختلف ہونے کے باعث ابتدائی سٹیج
پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نہیں ہوگا تاہم پاکستان اگر اگلے
اسٹیج پر پہنچتا ہے تو آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔