top header add
kohsar adart

اندازہ نہیں پی ٹی آئی والے کس بات پر خوش ہیں،رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے خوش تو ہیں لیکن اندازہ نہیں کہ وہ کیوں اور کس بات پر خوش ہیں۔

امریکی انتخابات پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں رانا ثناء اور پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے شرکت کی۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکی الیکشن کے بعد پاکستان پر کوئی دباؤ آسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ 9 مئی جیسا نہیں لیکن اپنے حمایتیوں کو جمع کرکے حملہ تو ٹرمپ نے بھی کیا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے خوش تو ہو رہے ہیں لیکن اندازہ نہیں کہ وہ کیوں اور کس بات پر خوش ہو رہے ہیں۔

ولید اقبال نے کہا کہ امریکا ہو یا کوئی اور ملک، سفارتی تعلقات کو برقرار اور بہتر رکھنے کو ویلکم کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دور سے امید ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More