انتظار ختم! پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا، قلندرز اور یونائیٹڈ میں ٹاکرا
انتظار ختم! پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا، قلندرز اور یونائیٹڈ میں ٹاکرا
میگا ایونٹ کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے میدان میں اتریں گی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز آج سے ہو گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں ایک ٹرافی کیلئے 6 ٹیمیں 4 وینیوز پر آمنے سامنے آئیں گی، میگا ایونٹ کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے میدان میں اتریں گی۔
میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجائی جائے گی جس میں نامور گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب آج شام ساڑھے 6 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہو گی، افتتاحی تقریب میں فائر ورک اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ ساڑھے 3 بجے شروع ہو جائے گا، مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیا، پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پر عزم ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کوشش ہو گی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، شاداب خان نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔