kohsar adart

امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی

 

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔

خاتون اونیجا کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا، جس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں، مجھے نیو یارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔

اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے۔

سماجی رہنما رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے، خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کےلیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More