kohsar adart

امریکا،4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔

 

تاہم اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More