top header add
kohsar adart

امجد صابری قتل کا گرفتارماسٹر مائنڈ کون ہے؟ کتنے قتل کئے؟

ملک کے معروف  و مقبول قوال امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا،تفتیشی حکام کے مطابق  ملزم قاسم رشید کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے ایک بار پھر فعال کررہا تھا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار قاسم رشید نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کرا نے کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے  میں لیاقت پل کے نزدیک امجد صابری کو نامعلوم  دہشت گردوں  نے فائرنگ کرکے  قتل کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ملزم نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ مذکورہ دہشت گرد پاک فوج کے جوانوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم قاسم رشید دوران قیدجیل سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا،   اس کے قبضےسے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Who is the arrested mastermind of Amjad Sabri murder? امجد صابری قتل کا گرفتارماسٹر مائنڈ کون ہے؟ کتنے قتل کئے؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More