kohsar adart

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

ہمارے تحفظات ہیں، آئین کے کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں،

آئین کے کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے،

الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا،

8 جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More