kohsar adart

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قرارداد منظور

 

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دوسری قرار داد منظور کر لی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرار داد پیش کی تھی، قرار داد کے حق میں 115 ووٹ پڑے، کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ 44 ارکان ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر حاضر رہے۔

 

قرارداد میں اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کردار ادا کرے، اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا سب سے بڑا ثبوت اسرائیل کا فلسطین پر حملہ ہے، خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا مقصد اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات شروع کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More