kohsar adart

اعظم سواتی کا مانسہرہ سے نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

سینیٹر اعظم خان سواتی نےمانسہرہ سے نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے ملک پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے غیور بھائیو اور بہنوں آج ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں نوا ز شریف نے قومی اسمبلی کی سیٹ 15اس پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔
وہ نواز شریف ہے جس نے میرے ملک کو لوٹا۔یہ وہ نواز شریف ہے جس نے اپنی اولاد کیلئے میرے ملک کے بچے او ربچیوں کا مستقبل تباہ کیا ہے۔
یہ وہ نواز شریف ہے جس نے میرے ملک کے مقتدر اداروں پر انگلی اٹھائی،نواز شریف کوپاکستان کے ساتھ کوئی وفا نہیں ہے۔بلکہ اس ملک سے لوٹ کر اپنے بچوں کیلئے بیرون ملک میں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں۔


آج آئیں انتقام کا دن ہے ۔ ووٹ کی پرچی آپ نے آٹھ فروری کو نا صرف اپنے بلکہ پورے پاکستان والی نسلوں پر احسان کرنا ہوگا۔ہم کو اس ملک کو تباہی سے بچانا ہوگا۔اگر مجھے میری پارٹی نے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ نواز شریف کا مقابلہ میں کروں گا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More