
اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی جائیداد نیلامی کا عمل شروع
راولپنڈی پولیس نے ملک دشمن قرار دیے جانے والے اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی جائیداد نیلامی کیلئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

پولیس نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا
ہے کہ اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت گزشتہ سال 28 جون کو درج مقدمہ نمبر 848 میں نامزد ملزم ہے جس کے خلاف چالان بھی عدالت میں جمع ہو چکا ہے لیکن ملزم کی مسلسل روپوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں مجھےجیل میں ڈالنے والے آج خود کدھر ہیں؟ نواز شریف
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی عدم حاضری اور روپوشی پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت رواں سال 8 مارچ کو ملزم کی جائیداد قرق ہو چکی ہے
یہ بھی پڑھیں شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی سے متعلق بڑا اعلان !
لہٰذا ملزم کی ملکیتی مکان، پلاٹ اور گاڑیوں کی نیلامی کی اجازت دی جائے۔
پولیس کی درخواست میں راجہ عادل فاروق کی جائیداد کی تفصیلات شامل ہیں۔