top header add
kohsar adart

اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مایوس کن آ غاز، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف18.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈیر دوسان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

صاحبزاد فرحان ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، فخر زمان نے 13 گیندوں پر 13 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ٹائمل ملز نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 5 چھکوں اور ٰ چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، آغا سلمان نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بٹورے۔

لاہور قلندر کی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

لاہور قلندر میں شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان شاہ زیب فرحان ، وین ڈیر دوسان ،عبداللہ شفیق، لورین ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جمشید خان، حارث رؤف،زمان خان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More