
اسلام آباد پولیس کا اہلکار فائرنگ سے شہید
اسلام آباد پولیس کا اہلکار فائرنگ سے شہید
وفاقی پولیس کے کانسٹیبل عنصر محمود کو بدھ کی رات کو آئی جے پی روڈ پر گندم گودام کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا،
مقتول ایس پی ہیڈ کوارٹر کے آفس میں اردلی کے فرائض انجام دے رہا تھا،

یہ بھی پڑھیں دریا گلی میں قتل ہونے والے سجاد عباسی کے ملزم نے گرفتاری دے دی
پولیس کو وقوعہ کی اطلاع گندم گودام کے قریب سے گزرنے والے راہگیر کی طرف سے ریسکیو 1122 کو الرٹ کرنے سے ملی
, کانسٹیبل عنصر محمود گجرات کا رہائشی تھا اور 35 برس سے اسلام آباد پولیس میں ملازمت کر رہا تھا،
ایس پی ہیڈکوارٹرز اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،