kohsar adart

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر 3 افراد جاں بحق

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سہالہ میں مسلح افراد کے درمیان تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد مسلح تصادم ہوا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔

مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام مصطفیٰ، پرویز اور زبیر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More