top header add
kohsar adart

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

حماس کیخلاف جنگ میں ناکامی پر اسرائیلی حکومت میں پھوٹ پڑگئی، وزیر اعظم نیتن یاہو کی کرسی خطرے میں ہے کیونکہ  حملہ روکنے میں ناکامی پر 3 وزرا نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے،

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی پر وزیر اعظم  نیتن یاہو  کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ حکومت میں پھوٹ پڑ جانے کے نتیجے میں تین وزرا نے اسرائیلی وزیراعظم سے  استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے، اور خود بھی استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف فوج کے ساتھ بھی نیتن یاہو کے تعلقات  مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ حماس کے حملوں سے قبل بھی نیتن یاہواور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، جس کا اہم سبب وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام تھا،ایک اسرائیلی اخبار  نے رپورٹ دی ہے کہ  اسرائیلی عوام میں بھی نیتن یاہوکے خلاف ردعمل بڑھتا جارہا ہے، اور ایک سروے میں 75 فیصد اسرائیلیوں نے حماس حملے کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا ہے۔

Israeli Prime Minister Netanyahu's seat is in danger,اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More