kohsar adart

اسرائیلی بربریت کے خلاف مری میں فقہ جعفریہ کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی بربریت کیخلاف فقہ جعفریہ مری کی جانب سے بعد نماز جمعہ مال روڈ مری پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت متولی امام بارگاہ منظور حسین ڈاکٹر مرزا رضوان الحسن کر رہے تھے ۔

مظاہرین فلسطین کے حق اور اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے لگاتے رہے ۔احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر رضوان الحسن سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے کیونکہ فلسطینیوں کی آزادی اور حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے انہوں نے کہاکہ نہ جانے کون سی ایسی نامعلوم وجوہات ہیں کہ ہماری حکومت کہ جانب سے کھل کر فلسطینیوں کے حق میں بیانات نہیں آ رہے اور نہ ہی جہاد کیلئے آواز بلند کی جا رہی ہے۔ اب تک فلسطینیوں کی مدد صرف ایران، لبنان اور حماس کے مجاہدین کر رہے ہیں۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے جہاد کا اصل حق وہی ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو مظلوم کے حق میں آواز اٹھانا پسند ہے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے فلسطین پر ہونیوالے مظالم کو روکا جائے۔ کئی دنوں سے فلسطین میں جنگ نہیں ظلم و بربریت ہو رہی فلسطینیوں کو فلسطین کی تقسیم قبول نہیں فلسطین میں کھانے پینے اور ادویات کی قلت ہے ۔انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی علاقے پر کلسٹر بموں سمیت 7 ہزار سے زائد بم داغے گئے ہیں شہر پر فضائیہ، بحریہ اور توپ خانے سے چاروں اطراف سے بمباری جاری ہے ہر 30 سیکنڈز بعد غزہ پر ایک بم گرایا جارہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم یہاں غزہ کو بچانے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے آئے ہیں جب تک فتح نہیں ملتی ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے حق میں نعرے درج تھے۔

Fiqh Jafaria protests against Israeli brutality in Murree,اسرائیلی بربریت کے خلاف مری میں فقہ جعفریہ کا احتجاجی مظاہرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More