اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ملزمان کا تعلق میرپور خاص سے ہے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے پانچ پاکستانی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو چار سے سات سال تک اسرائیل کے شہر تل ابیب میں مقیمــ رہے جہاں وہ بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت کر رہے تھے
ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق
پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف آٹھ مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان چار سے سات سال تک اسرائیل کے شہر تل ابیب میں مقیم رہے
جہاں وہ بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی تھی
جس کے لیے فی کس تین سے چار لاکھ روپے رقم ادا کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجا اعظم پی ٹی آئی امیدوار نامزد
گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق سندھ کے شہر میرپور خاص سے ہے۔ انڈیپنڈنٹ اردو نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان شینگن ویزے پر اردن ایئرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئرپورٹ پہنچ کر اسرائیل میں داخل ہوتے رہے ہیں
جبکہ پاکستان واپسی کے لیے دبئی کے راستے اردن ایئرپورٹ سے ہی کراچی آتے تھے۔
ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ مجریہ 1974 اور امیگریشن آرڈیننس مجریہ 1979 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔