top header add
kohsar adart

آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو،بلاول

آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو،بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے مولانا سے فون پر رابطہ کیا اور مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے، مولانا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے سینیٹرز کو پہنچنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More