top header add
kohsar adart

آزادی مارچ؛ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری

آزادی مارچ؛ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں سے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کارکنان کو بھی کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More