kohsar adart

آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے ، انوار الحق

آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے ، انوار الحق
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے۔

مظفر آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اس دورانیے میں کشمیر میں 3 روپے فی یونٹ بجلی ملنا شروع ہوئی، جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے 15 ماہ میں وہ معجزاتی کام ہوئے جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت کی قرارداد منظور کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More