آرمی چیف کی مدت میں کمی ہوئی، اضافہ نہیں،رانا ثناء
آرمی چیف کی مدت میں کمی ہوئی، اضافہ نہیں،رانا ثناء
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترمیمی بل کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کمی ہوئی ہے اضافہ نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ ماضی میں آرمی چیف کی مدت 11 اور 6، 6 سال رہی ہے اب تو مدت میں کمی ہوئی۔
رانا ثناء نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ قانون کا غلط استعمال ہوگا، جب غلط استعمال ہوگا تو تب بات کریں گے۔
پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اپوزیشن اس بل سے لاعلم تھی، حکومت نے یہ بل اچانک پیش کیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اعتراف کرچکے ہیں کہ مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سارے وسائل صرف پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہوں گے تو جرائم بڑھیں گے۔