kohsar adart

آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفارت خانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

قبل ازیں آرمی چیف عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More