top header add
kohsar adart

آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کی جائیں گی، عرفان صدیقی

آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کی جائیں گی، عرفان صدیقی

اسلام آباد: ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کی جائیں گی۔

سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے بیان میں کہا کہ آئینی کمیٹی کا تین گھنٹے کا اجلاس ہوا۔ تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کو ترامیم پر کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے۔ مولانا کی دو باتیں ہیں ایک تو یہ ہے کہ ہمیں وقت دیا جائے اور دوسری وہ نمبرز پر اپنا اطمینان چاہتے ہیں۔ نمبر گیم کی حد تک کوئی مسئلہ نہیں ہے نمبرز موجود ہیں۔آج دونوں ایوانوں کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو جائیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں ترامیم آجائیں گی۔ کمیٹی میں کوئی کسی کا محتاج نہیں تھا۔ پی ٹی آئی ارکان کے پاس ضمانت دینے کے لئے کوئی اتھارٹی نہیں تھی۔ پی ٹی آئی والے یہاں متفق ہوکر اڈیالہ چلے بھی جائیں اور بانی پی ٹی آئی کہے میں نہیں مانتا تو بات ختم ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کی مجبوری ہم سمجھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More