kohsar adart

آئی سی سی ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا،راشد لطیف

آئی سی سی ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا، راشد لطیف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا۔

چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار پر راشد لطیف اور سابق بیٹر احمد شہزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی۔

راشد لطیف نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہائیبرڈ ماڈل چل سکتا ہے، ایشیا کپ میں بےوقوف بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں یہ نہیں ہوسکتا، ایک ملک نہیں جانا چاہ رہا تو ایسا نہیں چلے گا۔

سابق بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بھارت کو کئی دفعہ مارجن دے دیا، اب پاکستان کو فرنٹ فٹ پر کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سارے دروازے بند کر دینے چاہئیں، اگر وہ ایسا ہی چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More