kohsar adart

آئی سی ایف کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا قومی ادبی میلہ 2023

ادبی میلہ 17، 18 اور 19 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا

21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے انڈس کلچرل فورم ہر سال تین روزہ ادبی میلے کا اہتمام کرتا ہے۔ اس میلے میں مادری زبانوں میں گزشتہ سال کے دوران شائع ہونے والی کتب شامل ہوتی ہیں۔ تین روزہ ادبی میلے میں مادری زبانوں کے ادب کے حوالے سے مختلف النوع نشستوں اور مباحثوں کا اہتمام ہوتا ہے تاکہ مادری زبانوں کے ادب کی ہر جہت پر مکالمہ ہو اور مٹنے کے خطرات سے دوچار زبانوں کو بچانے کے لیے عملی جدوجہد کی جا سکے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی ان شاء اللہ انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کے ادبی میلے MLLF کا آٹھواں ایڈیشن 17، 18 اور 19 فروری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا.

اس میلے میں ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانوں کے معروف شعرا، ادبا اور دانش ور شریک ہوں گے.

مادری زبانوں کے ادبی میلے کی جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

#MLLF2023

https://fb.watch/gTdYH5A9MS/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More