آئی جی اسلام آباد تبدیل ،سید علی ناصر رضوی چارج سنبھالیں گے
اکبر ناصر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ،کیپٹنن خرم آغا سیکرٹری داخلہ تعینات
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کردیا ،
ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیاہے ۔
گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ سیکرٹری تجارت خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور کیپٹن خرم آغاریٹائرڈ پہلےسیکرٹری کامرس تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
IG Islamabad changed, Syed Ali Nasir Rizvi will take charge،آئی جی اسلام آباد تبدیل