kohsar adart

آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی میں اضافے کی یقین دہانی

حکومت نے قرضے کی اگلی قسط کیلئے پاکستان نےآئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا ہدف ایک ہزار 65 ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف 8 سو 69 ارب روپے سے بڑھا کر 9 سو 18 ارب کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرکا قرض منظور کرلیا
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرکا قرض منظور کرلیا

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے،  اگر نئی حکومت  آنے سے پہلے فیصلہ کیا گیا تو اس کیلئے آرڈی نینس بھی لایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی نو سو آٹھارہ ارب روپے لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایم ای ایف پی ڈرافٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے مزید لیوی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ، میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

Assurance to IMF on petroleum levy, آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی میں اضافے کی یقین دہانی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More