kohsar adart

آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ مسلسل تاخیر کا شکار کیوں؟

پاکستان دوست ممالک سے تعاون کے وعدوں کو پہلے مکمل کرائے، عالمی مالیاتی ادارے کا مطالبہ

آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ مسلسل تاخیر کا شکار کیوں ہو رہا ہے اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اصل وجوہات بتا دیں ۔
گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان دوست ممالک کی جانب سے تعاون کے لیے کئے گئے وعدوں کو پہلے مکمل کرائے اور عالمی مالیاتی ادارہ کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کا یہی اصل سبب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اس بار جو بات چیت ہورہی ہے وہ معمول کی نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کے مطالبات غیر معمولی ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر ہر چیز مکمل کرلی ہے لہذا جلد ہی معاہدہ ہو جانا چاہیے اور جیسے ہی اس آف لیول معاہدہ ہوگا اسے ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔

دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ چینی بینک نے پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق چین کی جانب سے یہ قسط رول اوور کیے گئے ایک 30 کروڑ ڈالر کے قرضے کا حصہ ہے۔ پاکستان نے یہ قرضہ چین کو دے دیا تھا۔اسحاق ڈار کے مطابق ان کی جانب سے جاری کیے گئے فرینڈز جلد ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری کر دیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More