top header add
kohsar adart

لندن میں پاکستانی تاجر کا قتل

45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا۔

45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو لاش 9 جنوری کو پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔

میٹ پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری لندن سے 100 میل دور ہیمپشائر کے علاقے میں کی گئی۔

مقتول کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ لندن میں موبائل کے کاروبار سے منسلک تھے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک کا کہنا ہے کہ کاروباری سینٹر میں قتل کی واردات پر شہریوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔

سائمن کرک کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔

پولیس نے عوام سے تفتیش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشلسٹ کرائم پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More