top header add
kohsar adart

ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کی دوبارہ پیشکش

 ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کی دوبارہ پیشکش

سینٹ جانز (کوہسار نیوز)بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن میں تمام پانچ مسافروں کی ہلاکت

کے تقریبا 10 دن بعد بھی اس آبدوز کی مالک کمپنی اوشن گیٹ حیرت انگیز طور پر اپنی ویب سائٹ پر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کی تشہیر کر رہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق زیر سمندر ایکسپلوریشن کمپنی آئندہ سال 12 جون سے 20 جون اور 21 جون سے 29 جون تک ٹائی ٹینک کے دو دوروں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر (ساڑھے سات کروڑ ڈالر ) فی کس ہے ہے۔

یہ بھی دیکھیں:۔ایشون بھی پاکستانی بولنگ اٹیک کے معترف نکلے

اس لاگت میں ایک سبمرسیبل غوطہ خوری، نجی رہائش، تمام ضروری تربیت، مہم کا سامان اورآبدوز پر موجود تمام کھانے شامل ہیں۔
پہلے دن کمپنی کا کہنا تھا کہ مسافر اپنی مہم کے عملے سے ملنے اور جہاز پر سوار ہونے کے لیے سمندر کے کنارے واقع شہر سینٹ جانز پہنچیں گے۔

انہوں نے لکھا، ’یہ آپ کو 400 میل ناٹیکل کے سفر پر آر ایم ایس ٹائی ٹینک کے ملبے پر لے جائے گا‘۔
گزشتہ ہفتے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹاکٹن رش، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ،

فرانسیسی غوطہ خور پال ہینری نارجیولیٹ اور پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے نوعمر بیٹے سلیمان کی ٹائٹینک

کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے حادثے میں ہلاکت کے بعد کمپنی نے ان مہمات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔
دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر سب پائلٹ کے عہدے کے لیے جاب پوسٹنگ کا اشتہار دیا تھا ک

یونکہ لاپتہ ہونے والی سب کی تلاش کا کام جاری تھا۔

کمپنی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد اس اشتہار کو ہٹا دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More