ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 مسلح دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اطلاعات موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے۔
پاک فوج نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر غیر ملکی یا ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو اپنے ویژن "عزمِ استحکام” کے تحت مکمل عزم اور رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
