راولپنڈی:فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی
راولپنڈی کے صدر بیرونی علاقے شاہ پور سٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت وقاص اور خضر کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر پولیس اور نفری موقع پر پہنچ گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
