لاہور،چکوال اور گھوٹکی میں ڈرون حملے
لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا
جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئیں ،
دھماکوں کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق والٹن روڈ پر 2 سے 3دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،
پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے
تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا
تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔
پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے،
مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
