چین میں دنیا کا سب سے طویل پل تیار

چین میں دنیا کا سب سے طویل پل تیار

’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ جو سطح زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے اپنی تعمیر کے 95 فیصد مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پل  جون تک عام ٹریفک کیلئے کھول دیا  جائے گا۔

 

یہ سپر پروجیکٹ جو ’زمین کی دراڑ‘ پر پھیلا ہوا ہے، دونوں سمتوں میں دنیا کا پہلا پل ہوگا۔

 

انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ پل بیپان دریا کی وادی پر 2,890 میٹر (9,482 فٹ) طویل ہے اور زمین سے تقریباً 2,000 فٹ کی بلندی پر معلق ہے، جو اسے دنیا کا بلند ترین پل بناتا ہے۔ پل کی تعمیر جنوری 2022 میں شروع ہوئی تھی اور صرف تین سال میں اسے مکمل کرنے کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا پل شینزن شہر سے مغرب میں 800 میل کی دوری پر واقع ہے اور اس سے علاقے میں گاڑیوں اور ٹرکوں سے گزرنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔

 

اس پل کا مقصد صرف عالمی ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ ایک عملی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ فی الحال وادی عبور کرنے کےلیے ایک گھومتی سڑک پر تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے، لیکن پل کی تکمیل کے بعد یہ فاصلہ صرف ایک منٹ میں طے ہو سکے گا، جبکہ اسے سیاحتی مقام میں بھی تبدیل کردیا جائے  گا۔

 

منصوبے کے مطابق ایک برج ٹاور میں شیشے کی لفٹ نصب کی جائے گی، جہاں سے سیاح اردگرد کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو