kohsar adart

فخر زمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا,فخر زمان انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پسلیوں میں کھچائو کی وجہ سے فخرزمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو مکمل آرام کر نے کا مشورہ دیا ہے

فخرزمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں فیلڈںگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق فخرزمان دبئی روانہ ہو نے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے ۔

دوسری جانب پی سی بی نے فخرزمان کے متبادل کےلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم فخرزمان کی جگہ امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More