kohsar adart

پاک بھارت ٹاکرا،قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

کراچی،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی جائے گی اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More