kohsar adart

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی آصف علی زرداری ہوں گے، جبکہ پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ فضائی کرتب دکھائے گا۔

علاوہ ازیں، آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینی میٹڈ پرومو بھی جاری کردیا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینی میٹڈ کیریکٹرز پیش کیے گئے ہیں، منفرد انداز میں کپتانوں کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں، لیکن سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کو ایونٹ سے قبل بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیونکہ ان کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

انیس فروری سے نو مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں کرکٹ کے دیوانوں کے لیے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ چھکے، چوکے لگیں گے، وکٹیں گریں گی، اور میدان میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More