kohsar adart

پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لوگو کی رونمائی کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا، ایونٹ کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے لوگو ترتیب دیا گیا ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، اس ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ لوگوں میں رومن ہندسہ X اور عددی نمبر 10 نمایاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More