kohsar adart

وسیم اکرم نے فہیم اشرف کی سکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا

 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر سوال اٹھادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آؤٹ آف بلیو قرار دیا۔

فرنچائز کی پریس کانفرنس میں فہیم اشرف کی سکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اس کی باؤلنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے حیران کن ہے دنیا بھر کی ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث سپنرز کی تعداد بڑھائی ہے لیکن پاکستان صرف ایک سپنر ابرار احمد کیساتھ جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More