kohsar adart

راولپنڈی میں چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی میں چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام-ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More