kohsar adart

قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودرتلجے میں

 

اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تاہم پولیس نے آج اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اس ملعون شخص کی ہلاکت کی پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے،

 

اس شخص کو قتل کرنے کی اصل وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ اس شخص نے 2023ء میں سوئیڈن میں اور اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں بھی اس شخص کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم ناروے حکومت نے اُس وقت اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔

سلوان نے سوئیڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کی،

وہ دھوکا دہی سمیت متعدد کیسز میں عراق کو مطلوب تھا۔سلوان کئی سال قبل سوئیڈن فرار ہو گیا تھا

 

اور اس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سوئیڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More