kohsar adart

الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں بار بیلا روس کے صدر منتخب

بیلا روس میں ایک بار پھر روسی صدر ولادی میر پوٹن کے قریبی دوست الیگزینڈر لوکاشینکو ایک بار پھرصدر منتخب ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس سے آزادی کے بعد الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے پہلے صدر 1994 میں بنے تھے، وہ گذشتہ 30 برس سے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرتے آرہے ہیں۔مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہونے والے الیگزینڈر لوکاشینکو نے اس بار بھی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔

ان کے مدمقابل میں 4 امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا، الیگزینڈر کو 87 فیصد ووٹ ملے ہیں، مدمقابل میں چاروں صدارتی امیدوار بھی ان کے حامی تھے۔ روس کو یوکرین جنگ میں فضائی اڈے اور اپنی سرحد استعمال کرنے کی اجازت دینے سے الیگزینڈر لوکاشینکو اور روسی صدر پوٹن کے درمیان گہری دوستی عیاں ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More