kohsar adart

خطہ کوہسار کے عظیم مفکر حافظ سعید احمد سعود سپرد خاک

 

خطہ کوہسار کے عظیم مفکر حافظ سعید احمد سعود سپرد خاک کر دیے گئے.

تفصیلات کے مطابق قرآنی علوم کے ماہر، خطہ کوہسار اور پوٹھوہار کے نامور دانشور ، محقق اور مصنف حافظ سعید احمد سعود کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

وہ گزشتہ چند ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پیر کی شام خالق حقیقی سے جا ملے۔ حافظ سعید کی نماز جنازہ منگل کی سہ پہر تین بجے پھگواڑی مری میں ادا کی گئی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہل علم اور اہل قلم کے علاوہ مرحوم کے شاگردوں اور نیاز مندوں نے شرکت کی۔مرحوم دینی علوم کے ساتھ ساتھ سائنسی علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے۔حال ہی میں ماحولیات کے حوالے سے ان کی ایک کتاب "فطرت اور ماحول ” منصہ شہود پر آئی تھی جبکہ ایک اور کتاب زیر طبع تھی. مرحوم کو سنجیدہ علمی اور ادبی حلقوں میں اہم مقام حاصل تھا مگر انہوں نے خود داری اور درویشی میں زندگی گزاری.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More