
جہادی کلچر کے بیان پر پوری طرح قائم ہوں.وزیراعظم آزاد کشمیر
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے مابین "لا الہ الا اللہ” کا دائمی رشتہ ہے ۔جب سے وزیراعظم بنا ہوں، وفاقی حکومت اور وفاقی اسٹیک ہولڈرز کا غیر مشروط تعاون حاصل رہا ہے ، جہادی کلچر کے بیان پر پوری طرح قائم ہوں، بطور مسلمان ہم نے فقط قرآن کریم سے رہنمائی لینی ہے۔
سفارتکاری میں کشمیریوں کا کردار بڑھانے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ ہندوستان انتشار پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ اس کی خواہش تھی کہ آزادکشمیر میں افراتفری ہو لیکن اللہ کے فضل سے ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔حکومت مستحکم ہے اتحادیوں کا زبردست تعاون حاصل ہے ۔ آزادکشمیر کا سارا نظام تحریک آزادی کشمیر کے مرہون منت ہے، شہداء کے لہو نے آبیاری کی ہے تو آزاد خطے کا نظام چل رہا ہے، قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ وادی نیلم میں ماضی میں 4 چار ماہ سڑک بند رہتی تھی، ستمبر میں خود تاو بٹ کا دورہ کیا، نیلم میں ڈھائی ماہ میں جو کام ہوا وہ دھائیوں میں نہیں ہو سکا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا ۔