top header add
kohsar adart

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

 

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

 

دونوں کمیٹیوں کی پہلی بیٹھک آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جبکہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے اراکین کو بھی نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل ہیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں عمرایوب، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔

 

تیار کردہ ڈرافٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، سیاسی قیدیوں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبات رکھے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے 3 انتہائی سینئر ججز پر مشتمل ہونے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More