سزا پانے والے دو پی ٹی آئی ورکر اڈیالہ جیل منتقل
جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے دو پی ٹی آئی ورکر اڈیالہ جیل منتقل کر دیئے گئے۔
ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مجرم راجہ محمد حسان، عمر فاروق کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔
دونوں مجرم سزا وارنٹ سمیت اڈیالہ جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے، مجرم راجہ محمد حسان اور عمر فاروق کو ملٹری کورٹ سے 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔