مری،موہڑہ عیسوال کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
مری کشمیری بازار سے ملحقہ موہڑہ عیسوال کے جنگلات میں شدید آگ کی آگ بھڑک اٹھی آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ھے اور آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دیتے رہے ہیں
ریسکیو 1122 موقع پر موجود رہی لیکن راستہ دشوار ہونے کے باعث ریسکیو 1122کو امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا
جمعرات کے روز دن کے وقت سے شروع ہونے والی آگ پر ریسکیو 1122 ، محکم جنگلات کے اہلکار اور مقامی لوگوں کی جانب سے رات گئے تک کنٹرول کرنے کی کوشش جاتی رہیں
ان دنوں مری میں بارشوں اور برفباری کا نہ ہونے سے مری کے مختلف جنگلات میں روزانہ آتشزدگی کے واقعات رونما ہونےسے درختوں اور پودوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی لوگ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں
جنگل میں سڑک نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو پہنچنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔